سٹیسیاستصحت

صوبائی وزیر صحت کی گورنر ہاؤس میں فرسٹ ایمرجنگ ویمن ایوارڈز کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

تقریب میں ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، ایوب غوری، ڈاکٹر ہمایوں افتخار، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم ، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر، حنا پرویز بٹ کی شرکت کی

(خبرنگار)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے گورنر ہاؤس میں فرسٹ ایمرجنگ ویمن ایوارڈز کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، ایوب غوری، ڈاکٹر ہمایوں افتخار، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم ، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر، حنا پرویز بٹ اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر خواتین کے درمیان ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام خوش نصیبوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ بدقسمتی کے ساتھ پورے پاکستان میں صرف ایک فیصد جائیداد خواتین کے نام ہے۔ ہاسپٹال بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ پاکستان آبادی کے اعتبار سے اگلے بیس سال بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے جا رہا ہے۔ ہمیں عوام کو بھی اسی حساب سے صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر اور یکساں سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ پنجاب میں انسانی زندگی کے دشمنوں اتائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہے ہیں۔ آپکا کلینک جیسے پورے ملک میں کلینکس بنانے جا رہے ہیں۔ آپکا کلینک پر آنے والے مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹوں کی مفت سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ خدمت انسانیت کے جذبے سے بڑا کوئی جذبہ نہیں ہے۔ انسانیت کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عیسائیوں کے ساتھ حسن سلوک کا پیغام دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button