سٹیکھیل

گلوبل لیزر رن سٹی ٹور ٹورنامنٹ،انڈر 16بوائز اور گرلز کیٹیگریز میں ثمین اور اسد حیات نے رننگ اور شوٹنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی

آمنہ اصغر اور مہوش ، محمد علی اور بلال نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،انڈر 15کے فاتح موسی رہے

سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون اور پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے زیراہتمام ہونیوالے ٹورنامنٹ میں لاہور کے سکولوں اور کالجوں کے 90طلبہ و طالبات نے حصہ لیا

لاہور (خبرنگار) گلوبل لیزر رن سٹی ٹور ٹورنامنٹ میںانڈر 16بوائز اور گرلز کیٹیگریز میں ثمین اور اسد حیات نے رننگ اور شوٹنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، گلوبل لیزر رن سٹی ٹور ٹورنامنٹ سپورٹس بوڈ پنجاب اور پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے زیراہتمام پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوا، ٹورنامنٹ میں لاہور کے سکولوں اور کالجوں کے 90طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، گرلز انڈر16شوٹنگ اور رننگ کے مقابلہ جات میں آمنہ اصغر اور مہوش نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، بوائز انڈر16شوٹنگ اور رننگ کے مقابلہ جات میں محمد علی رنر اپ رہے جبکہ بلال نے تیسری پوزیشن لی، بوائز انڈر15میں موسی، صفدر اور ذیشان پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، فہد عامر، محمد عفان ظہور اور عمران رضا کی کارکردگی شاندار رہی، مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل ، سابق کمشنر لاہور و پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے چیئرمین ذوالفقار گھمن اور وائس پریذیڈنٹ پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن طارق راشد نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس لیاقت علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمال، پنجاب پینٹاتھلون کے فنانس سیکرٹری عامر شاہ،سپورٹس کنسلٹنٹ ایس بی پی حفیظ بھٹی،عامر خان وشائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نتائج کے مطابق انڈر8لیزر رن اور شوٹنگ(گرلز) میں مریم حسین نے پہلی ،ثانیہ نے دوسری اور سحر بانو نے تیسری پوزیشن لی، انڈر9(بوائز)میں عطاء پہلے،عارف علی دوسرے اور محبوب تیسرے نمبر پر رہے،انڈر10(بوائز) میںشاہزیب نے پہلی، شہزاد نے دوسری اور منیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، انڈر12(بوائز) میںسبحان ظہور پہلے، محمد حسین دوسرے اور عاصم انعام تیسرے نمبر پر رہے، انڈر14(بوائز) میں شاکر علی پہلے، ارسلان نواز دوسرے اور محمد احسان تیسرے نمبر پر رہے،، انڈر14(گرلز) میں عابدہ پہلے، حادیہ دوسرے اور مناہل تیسرے نمبر پر رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button