سٹی

طارق محمود چوہدری کو ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا تعینات کر دیا گیا

محکمانہ امور کو سر انجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں

لاہور (خبرنگار)طارق محمود چوہدری کو لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا نیا ایگزیکٹوڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔حکومت پنجاب نے انکی تعینات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔طارق محمود چوہدری محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب میںبطور ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، مختلف محکموں میںاہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، محکمانہ امور کو سر انجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جنہیں الحمراء کے ایگزیکٹوڈائریکٹر کا اضافی چارچ دیا گیا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ اپنے فرائض کو احسن انداز میں ادا کرئے گے، ادب وثقافت سے خصوصی شغف ہے،ملک وقوم کی تعمیر و ترقی میں آرٹسٹوں کی بے پناہ خدمات ہیں،اپنی اقدار کا تحفظ کرنے کے اقدامات اٹھائے جا ئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button