سٹیسیاست

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے انسداد ڈینگی سرویلنس مانیٹرنگ کیلئے اچانک دورہ

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے انسداد ڈینگی سرویلنس مانیٹرنگ کیلئے اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نقشہ سٹاپ وحدت کالونی کے اندرون محلہ میں ڈینگی مثبت مریض کے گھر پہنچ گئے۔ کمشنر لاہور نے ڈینگی مریض کے گھر کے اردگرد تمام گھروں میں ڈینگی سپرے پروٹوکول کو چیک کیا۔ کچھ گھروں میں سپرے نہ ہونے پر کمشنر لاہور کا ڈی ڈی ایچ او سمن آباد اور سپروائزر پر سخت اظہار ناراضگی کیا۔کمشنر لاہور نے وارنگ دی کہ کسی ہیلتھ افسر و سٹاف کی غفلت سے شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے مریض کی والدہ سے ملاقات کی۔ مریض کی ٹریول ہسٹری معلوم کی۔ کمشنر لاہور نے اپنی نگرانی میں ان ڈور ڈینگی ٹیم سے گھروں کی سرویلنس کرائی۔کمشنر لاہور نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ڈینگی سے متعلقہ ہر سٹاف کے پاس محکمہ صحت کی جیکٹ، بیج یا کارڈ ہر صورت ہونا چاہئیے۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سرویلنس ڈینگی ٹیم اور سپرے کی مارکنگ ہر صورت کی جائے۔ کمشنر لاہور نے ٹائر دکانوں اور متفرق گھروں سے ڈینگی ٹیموں کی چیکنگ کے بارے میں استفسار کیا ۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے دورے کے دوران سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل، اے سی ماڈل ٹاون صاحبزادہ یوسف و دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button