پاکستانسٹیسیاست

چئیرمین سینٹ کے حکم پر سینٹ اراکین پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس

نیشنل بنک فیڈریشن رہنماوں محمد زمان خان ، اکبر علی خان سمیت دیگر کی شرکت

نیشنل بنک ملازمین کو درپیش مسائل اور انکے حل کے لئے بات چیت کی گئی

لاہو ر، کوئٹہ (خبرنگار)چئیر مین سینٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی کی جانب سے نیشنل بنک ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے ضمن میں سینٹ اراکین پرمشتمل کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میںاراکین کمیٹی سنیٹرز سردار محمد شفیق ترین ، نصیب اللہ بازئی ، طاہر بزنجو اور نیشنل بنک فیڈریشن کھے رہنماوں میں سے محمد زمان خان ، اکبر علی خان ، طارق حسین اور انکی یونین کے بعض عہدیدران نے شرکت کی جبکہ سینئر نصیب اللہ بازئی نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا ۔ اجلاس میں فیڈریشن بنک کی جانب سےپیش کردہ مسائل پر مبنی ایجنڈا کے جملہ نکات پر شق وار ممبران کمیٹی کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا جس کو ممبران نے سنا ۔ چئیر مین سینٹ کی نمائندگی نسیم الرحمن ملا خیل نے کی ۔ اس حوالے سے فیڈریشن کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ملک بھر کے کلیریکل ، نان کلیریکل ، اور آفیسرز سٹاف مطلع رہیں کہ مذکورہ میٹنگ کا تسلسل جاری ہے جس میں نیشنل بنک کی انتطامیہ کے نمائندگان بھی شرکت کریں اور ہماری کوشش ہے کہ مذکورہ میٹنگ کے مثبت نتائج برآمد ہوں اور بنک ملازمین کے مسائل حل ہوں ۔

کیپشن فوٹو َ۔ چئیرمین سینٹ کی جانب سے نیشنل بنک ملازمین کودرپیش مسائل کے حل کیلئے جاری اجلاس میں میں سنیٹرز سردار محمد شفیق ترین ، نصیب اللہ بازئی ، طاہر بزنجو اور نیشنل بنک فیڈریشن کے رہنما محمد زمان خان ، اکبر علی خان ، طارق حسین ودیگر شریک ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button