سٹیسیاست

مٹھی بھرشرپسندعناصر پاکستان کا تعارف نہیں ہوسکتے : عائشہ جاوید

مذہبی منافرت اورعدم برداشت ہماری ریاست اورمعاشرت کیلئے زہرقاتل ہیں

لاہور(خبرنگار ) پنجاب اسمبلی کی سابق ممبر اورسیاسی وسماجی شخصیت عائشہ جاوید نے کہا ہے کہ مذہبی منافرت اورعدم برداشت ہماری ریاست اورمعاشرت کیلئے زہرقاتل ہیں۔پاکستان کے عوام امن وآشتی کے علمبردار اورمسیحیوں سمیت مختلف اقلیتوں کی مذہبی آزادی کااحترام کرتے ہیں۔مٹھی بھرشرپسندعناصر پاکستان کاچہرہ اورتعارف نہیں ہوسکتے۔ فیصل آباد اورمضافات کے علماءنے مسیحیوں کی مسیحائی کیلئے کلیدی کرداراداکیا ۔فتنہ وفساد کی آگ بجھانے پرمقامی علماءکاکلیدی کردار قابل قد ر اورمستحسن ہے ۔ اپنے ایک بیان میں عائشہ جاوید نے مزید کہا کہ مٹھی بھر گمراہ لوگ پاک سرزمین کیلئے روگ بنے ہوئے ہیں،اگران کاوجود فوری نابودنہ کیاتوریاست کی سمت درست نہیں ہوگی ۔ قرآن مجید کی شان پرناکام حملے میں ملوث ملعون مجرمان کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرنا یقینا ریاست اورریاستی اداروں کا استحقاق ہے، مٹھی بھر مشتعل افراد کی جماعت اپنی عدالت نہیں لگاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ دین فطرت اِسلام نے اپنے ظہور سے اب تک ہر اقلیت کے حقوق اورمذہبی آزادی کی حفاظت یقینی بنائی ہے۔مسیحیوں کی عبادت گاہوں اورنجی املاک کونذرآتش کرنا افسوسناک،تشویشناک اورقابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی عبادت گاہوں کونقصان پہنچانا اسلامی تعلیمات کے منافی اقدام ہے۔قوانین اورقانون نافذکرنیوالی سکیورٹی فورسز کے ہوتے ہوئے کسی ہجوم یاجتھے کوقانون سے کھلواڑ اوراپنے فیصلے صادرکرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے مسیحی عوام کی انتھک خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔معاشرے میں دندناتے مٹھی بھر انتہاپسندعناصرریاست کویرغمال نہیں بناسکتے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت مختلف اقلیت سے تعلق رکھنے والے شہریوں پرمنظم حملے ہورہے ہیں لہٰذاءپاکستا ن میں اس قسم کی مجرمانہ روش قابل قبول نہیں ۔مملکت خدادادپاکستان میں اسلامی تعلیمات اوربابائے قوم قائداعظمؒ کے فرمودات کی روشنی میں مسیحیوں سمیت دوسری اقلیتوں کوبھرپورمذہبی اورسیاسی آزادی حاصل ہے جو مٹھی بھر شرپسندعناصر کاگروہ ہرگزنہیںچھین سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button