
انسداد دہشت گردی عدالت میں پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروا لئے گئے ہیں، ایمان مزاری اور علی وزیر کا مزید جسمانی ریمانڈ چاہئے۔
جج نے پوچھا کہ تین دن دیئے ان میں انویسٹیگیشن آفیسر نے کیا کیا؟، مناسب جواب نہ ملنے پر عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا۔
عدالت نے شیریں مزاری سے کمرۂ عدالت میں ملاقات کروانے کی اجازت دیدی۔