
مئیو ہسپتال لاہور میں لبنی اور ایمن کا مکمل علاج کروایا گیا ہے۔ ڈاکٹر جاویداکرم
لاہور(خبر نگار)نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئرو بیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ میں بوریوالہ میں تشدد کا نشانہ بننے والی لبنیٰ اور اس کی بیٹی ایمن نے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لاہور ڈویژن مبشر جاوید و دیگر عملہ موجود تھا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے لبنیٰ اور ایمن کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال لبنیٰ اور ایمن کی مکمل کفالت کر رہا ہے۔ لبنی اور اس کے بچوں کی مکمل بحالی کا بیڑہ حکومت پنجاب نے اٹھایا ہے۔ انشاء اللہ لبنیٰ کے بچے کل سے تعلیم حاصل کرنے سکول جائیں گے۔لبنیٰ کے بچوں نے بہترین پینٹنگز بنا کر دل جیت لیا ہے۔ صوبائی وزیرمحکمہ صحت و سوشل ویلفیئر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے لبنیٰ اور ایمن پر بہیمانہ تشدد کا فوری نوٹس لیا تھا۔ لبنی جیسی متاثرہ بیٹی کی بحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ مئیو ہسپتال لاہور میں لبنی اور ایمن کا مکمل علاج کروایا گیا ہے۔

