سٹیسیاست

محکمہ لوکل گورنمنٹ سے کرپشن کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ عامر میر

لوکل گورنمنٹ کے تین سینئیر افسران پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل

لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر برائے اطلاعات و بلدیات عامر میر کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ سے کرپشن کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ لوکل گورنمنٹ کے تین سینئیر افسران پر مشتقل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو محکمے کے معاملات کی چھان بین کرے گی.

لاہور کے 9 زونز کے میونسپل آفیسرز پلاننگ کے دفاتر سے رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے جس میں غیر قانونی تعمیرات کی تفصیل، محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز، ایف آئی آرز، منہدم اور سیل کردہ عمارتوں کی تفصیل شامل ہے ۔ اس کے علاوہ شہر کے تمام زونز میں ہونے والی کمرشل، رہائشی اور صنعتی تعمیرات کے لیے منظور اور غیر منظور شدہ نقشوں کی تفصیلات اور گزشتہ تین ماہ میں محصولات اور فیسوں کی مد میں کی جانے والی وصولیوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر عامر میر کی ہدایت پر محکمے کے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی اس تمام ریکارڈ کا جائزہ لے کر بتائے گی کہ آیا میونسپل آفیسرز پلاننگ کے دفاتر سے موصول ہونے والی یہ تمام معلومات مکمل اور درست ہیں یا کہ نہیں۔ یہ بھی چیک کیا جائے گا کہ کیا تمام ٹیکس وصولیاں حکومتی خزانے میں جمع کروائی گئی یا نہیں۔ تین رکنی کمیٹی ریکارڈ کا جائزہ لے کر افسران کی جانب سے برتی جانے والی مجرمانہ غفلت کی بھی نشاہی کرے گی۔ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ گزشتہ تین ماہ میں لاہور کے مختلف زونز میں کتنی کمرشل، رہائشی اور صنعتی تعمیرات کے نقشوں کی منظوری دی گئی اور کتنے بلڈنگ پلان مسترد کیے گئے اور کیوں؟ کیا منظور کیے جانے والے بلڈنگ پلان قانونی اعتبار سے درست تھے یانہیں؟ اس امر کی پڑتال بھی مذکورہ کمیٹی کے ٹی او آرز کا حصہ ہو گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button