سٹیسیاست

مرکزی مسلم لیگ سے قصور بہاولپور، وہاڑی اور بہاولنگر کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری

لاہور (خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے انفارمیشن سیکرٹری محمد تابش نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑنے پر مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے قصور بہاولپور، وہاڑی اور بہاولنگر کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے ، اس حوالے سے مرکزی مسلم لیگ سیلاب متاثرین کے لئے انتظامیہ اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے، اس وقت سیلاب متاثرہ علاقوں میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں،سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں، جبکہ دوسری جانب پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رضا کاروں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے تین وقت کا پکا پکایا کھانا اور صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے ہزاروں جانوروں کے لیے سائلج اور چارے کی فراہمی کا عمل جاری ہے، اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری محمد تابش نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی امداد جاری رکھے ہوئے ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام تک پہنچنے کا واحد ذریعہ صرف کشتی اور لانچ ہے جس کے ذریعے سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرکے خشک مقامات پر منتقل کرکے شیلٹر فراہم کیے جارہے ہیں۔مرکزی مسلم لیگ مشکل کی اس گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button