سٹیسیاست

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ، شہریوں سے عملہ کی ورکنگ بارے فیڈ بیک لیا

ون ونڈوسیل میں آئے شہریوں کے مسائل خود کار طریقے سے حل ہونے چاہیے۔ درخواستوں پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی افسران کو ہدایت

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے اوورسیز کاو¿نٹر، سینئر سیٹیزن کاونٹر و دیگر کاونٹرز کا دورہ کیا۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈوسیل میں آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔دونوں شفٹوں کے ڈائریکٹرز نے کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کوون ونڈو سیل کی پراگریس بارے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ون ونڈوسیل میں آئے شہریوں کے مسائل خود کار طریقے سے حل ہونے چاہیے۔شہریوں کو اپنی درخواستوں کی پراسیسنگ کے لیے بلا وجہ انتظار نہ کرنا پڑے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل میں آئے شہریوں سے عملہ کی ورکنگ بارے فیڈ بیک لیا۔ون ونڈو سیل سے متعلقہ درخواستوں پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر چیف انجینئر اسرار سعید، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر ایڈمن ایل ڈی اے و دیگر افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button