سٹی

لیسکو کی صوفیہ آباد سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن۔ترجمان لیسکو

لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوانجینئر شاہد حیدر کی ہدایات پرتمام سرکلز میں بجلی چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں سپرنٹندنگ انجینئر ساؤتھ سرکل عقیل ظفر سلہری اور ایکسئین کوٹ لکھپت ثناء محمد کی زیر نگرانی ایس ڈی او صوفیہ آباد ابراہیم مفتی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ سب ڈویژن کے زیرانتطام علاقوں میں آپریشن کیا۔ دوران چیکنگ مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ایس ڈی او صوفیہ آباد کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنزڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہے تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے ڈٹیکشن بل چارج کئے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button