
لاہور گلوبل ویلج میں سی بی ڈی کے تعاون سے 25 آگست کو ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے "انویسٹر سمٹ” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔انویسٹر سمٹ میں بڑے کاروباری گروپس و کنسورشیم شرکت کریں گے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا
لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جوہر ٹاون میں قائم "لاہور گلوبل ویلج” کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے لاہور گلوبل ویلج کے اطراف میں جاری بیوٹیفکیشن و دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایل ڈی اے "لاہور گلوبل ویلج” کو سی بی ڈی کے تعاون سے مارکیٹ کر رہا ہے۔لاہور گلوبل ویلج امریکن، مغلیہ، چائنیز، اٹالین اور اسپینش طرز تعمیر کا منفرد شاہکار ہے۔لاہور گلوبل ویلج میں بہتر سرمایہ کاری کے لیے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ آئیڈیل لوکیشن پر قائم 130 کنال پر بنایا گیا اسٹیٹ آف دی آرٹ پہلا گلوبل ویلج ہے۔ لاہور گلوبل ویلج میں سی بی ڈی کے تعاون سے 25 آگست کو ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے "انویسٹر سمٹ” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔انویسٹر سمٹ میں بڑے کاروباری گروپس و کنسورشیم شرکت کریں گے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے لاہور گلوبل ویلج کے تمام پویلین کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے "انویسٹر سمٹ” کے لیے جاری تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ یوسف، سی بی ڈی، ضلعی انتظامیہ ، ایل ڈبلیو ایم سی و ایل ڈی اے کے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔