
لاہور(خبر نگار)
دستک مہم کے سلسلے میں امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد کی زیر صدارت جمعیت اتحاد العلماء کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں قاری وقار چترالی ، مولانا فضل اکبر ، مولانا غلام یسین ، مولانا اسماعیل، مولانا تقویم الحق اور مولانا عبد الرزاق نے شرکت کی ۔ اس موقع پر عبدالعزیز عابد نے کہا کہ
علماء اکرام معاشرے کی اصلاح میں بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
منبر و محراب کے ذریعے معاشرے میں رواداری اور برداشت کے پیغام کو عام کرنا ہوگا ۔ عبدالعزیز عابد نے مزید کہا کہ
جماعت اسلامی دستک مہم کے ذریعے گھر گھر قرآن عظیم کا پیغام پہنچا رہی ہے ۔
موجودہ حالات میں عوام کے دلوں کو قرآن سے جوڑنا علماء کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔
عوام کو آئیندہ انتخابات میں نیک اور صالح لوگوں کو منتخب کرنے کی ترغیب دیں۔ عبدالعزیز عابد نے کہا کہ
علماء اکرام کی زمہ داری ہے کہ وہ جڑانوالہ جیسے واقعات کی روک تھام میں کردار ادا کریں ۔
اجلاس میں 7 ستمبر کو منصورہ میں منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کا جائزہ بھی لیا گیا ۔