
لاہور (خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب کی موت کے مترادف ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، حکومت بجلی کہیں امپورٹ نہیں کررہی ہے اس کے باوجود بجلی کے بلز میں 13 اقسام کے ٹیکسز ظلم،زیادتی اور ناانصافی ہے،نگران حکومت ہوش کے ناخن لے اور فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں کیے گئے ناجائز اضافے کو ختم کرے وگرنہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک گیر احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوگی، صدر پی ایم ایل ایل خالد مسعود سندھو کا مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ حکومت کو اندازہ نہیں ہے کہ حالات سے مجبور ہوکر عوام گھروں کی قیمتی اشیاء اور بیٹیوں کا جہیز فروخت کرکے بجلی کے بلز کی ادائیگی کررہے ہیں۔ اس صورتحال میں عوام کے پاس خود کشی یا حکومت کا گھیراؤ کرنے کا علاؤہ کوئی آپشن موجود نہیں رہا ہے، اگر حکومت سنجیدہ ہوکر اس مسئلے کی حل کی طرف نہیں گئی تو اس کے نتائج ملک و قوم کے لیے خطرناک ثابت ہونگے۔

