
کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار کا علی المعرد ہائی سکول اور لاہور لرننگ سکول کا دورہ۔۔۔
لاہور( خبر نگار )تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا مشن ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا تیسرا روز، کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین کا علی المراد بوائز ہائی سکول اور لاہور لرننگ سکول علامہ اقبال روڈ کا دورہ، ڈائریکٹر علی المراد سکول ظہیر احمد، ایڈمنسٹریٹر لاہور لرننگ سکول حسن اشرف چیمہ نے سکول سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس پروگرام بارے بریفننگ دی،تقریب میں پروگرام آفسیر سید محسن، پرنسپل مس ثمینہ، اسد یاسین سمیت ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے نمائندوں کی شرکت،سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ
نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچانا اولین ترجیح ہے، وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کے لاہور شہر سے منشیات کے تدراک کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابلِ ستائش ہیں، تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف بھرپور آگاہی مہم جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سکولوں کے بعد، دوسرے مرحلے میں کالجز اور یونیورسٹیز میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی،