سٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انسپکٹر عمران بروہی شہید کی بیٹی اشبہ خان کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

اشبہ عمران نے آئی جی پنجاب سے گفتگو میں پولیس ملازمین کو اپنے بچوں کی تعلیم اور زندگی میں آگے بڑھنے کا مثبت پیغام دیا۔

انسپکٹر عمران بروہی شہید کی بیٹی اشبہ خان اب لاہور کے نجی اعلی یونیورسٹی میں اپنی تعلیم مکمل کریں گی۔شہید انسپکٹر عمران بروری کی فیملی کو لاہور میں پلاٹ بھی دیا جائے گا،ڈاکٹر عثمان انور

لاہور (خبرنگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پنجاب پولیس کے بہادر سپوت انسپکٹر عمران بروہی شہید کی بیٹی اشبہ خان نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ طالبہ اشبہ خان کے والد انسپکٹر عمران بروہی نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔
اشبہ خان نے اپنے تعلیمی کیرئیر بارے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو آگاہ کیااور اشبہ خان نے آئی جی پنجاب سے گفتگو میں تعلیم اور زندگی میں آگے بڑھنے کا مثبت پیغام دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ انسپکٹر عمران بروہی شہید کی بیٹی اشبہ خان اب لاہور کی نجی اعلی یونیورسٹی میں اپنی تعلیم مکمل کریں گی اورشہید انسپکٹر عمران بروہی کی فیملی کو لاہور میں پلاٹ بھی دیا جائے گا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تمام فورس کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس کی ویب سائٹ، یو ٹیوب چینل، سبق ڈاٹ پی کے سمیت دیگر ذرائع سے استفادہ کرکے بچوں کو بہترین تعلیم دلوائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہاکہ محکمہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم میں سکالرشپس، راہنمائی سمیت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button