تعلیمسٹیسیاست

ڈاکٹر انجینئر پروفیسر شاہد منیر کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز دینے کی خوشی میں کمیشن کے آفس میں تقریب کا انعقاد

لاہور ( خبر نگار ) پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر انجینئر شاہد منیر کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز دینے کی خوشی میں کمیشن کے سٹاف کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا اورکیک بھی کاٹا گیا ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی ایچ ای سی ڈاکٹر منصور بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ یہ کمیشن کا بہت بڑا اعزاز ہے ۔ حکومتی سطح پر تعلیم کے میدان میں ڈاکٹر شاہد منیر کی خدمات کا اعتراف خوش آئند ہے ۔ کمیشن کی ترقی اور اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے ڈاکٹر شاہد منیر کی خدمات کا سلسلہ جاری ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس میدان میں اپنی خدمات کے دائرے کو مزید وسعت دیں گے ، ہم سب ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں ۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے اس موقع پر کہا کہ میں تمغہ امتیاز دینے پر حکومت پاکستان کاممنون ہوں اور میں عزم کرتا ہو ں کہ تعلیم وتحقیق کے میدان میں اپنی خدمات جاری رکھونگا۔ ملک وقوم کی ترقی کاراز بھی علم کے فروغ میں ہے ۔انہوں نے اپنے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرنے پر ایچ ای سی سٹاف کا شکریہ اداکیا ۔ تقریب میں ڈاکٹر منصور بلوچ، ڈی جی فنانس حسن منیر ، ڈاکٹر تنویرقاسم، ڈاکٹر آصف منیر، رائو نعمان، ڈاکٹر ممتاز، ڈاکٹر بشری عنایت راجہ اور دیگر سٹاف نے ڈاکٹر شاہد منیر کو پھول پیش کیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button