لیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ منیجرز کوآڈٹ کے حوالے سے الیکچر دیا گیا۔ترجمان لیسکو

لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے ریجنل ٹریننگ سینٹر میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ منیجرز کو آڈٹ کے عنوان سے الیکچر دیا گیا۔جس میں لیسکو کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ منیجرز نے شرکت کی۔اس الیکچرکے لیئے خصوصی طور پر منیجر انٹرنل آڈٹ گوہر ایوب کو دعوت دی گئی جنہوں نے ٹریننگ کے شرکاء کوآڈٹ کے بارے الیکچر دئیے۔منیجر انٹرنل آڈٹ گوہر ایوب نے ٹریننگ کے شرکاء کو بتایا کہ انٹرنل آڈٹ کیا کام کرتا ہے اور یہ کونسی رپورٹ جاری کرتا ہے انہوں نے بتایا کہ دو قسم کے آڈٹ کئے جاتے ہیں ایک ریوینیو آڈٹ دوسرافنانشل آڈٹ۔ منیجر انٹرنل آڈٹ گوہر ایوب نے بتایا کہ اس کے علاوہ ہمارا ایکسٹرنل آڈٹ ہوتا ہے جو کہ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کی ٹیم کرتی ہیں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اسسٹنٹ منیجرز کو آڈٹ پیرا،آڈٹ نوٹ، ڈی جی آڈٹ کے ڈرافٹ پیرا اور ایڈوانس پیرا بارے بھی آگاہ کیا۔ لیسکو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئر شاہد حیدر کی خصو صی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کے آفیسرز اور آفیشلز کے لیئے ٹریننگز اور ورکشاپ کا انعقاد بہت باقاعدگی کے ساتھ کروانے میں مصروف عمل ہے تاکہ لیسکو افسران اور ملازمین کی انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ کمپنی کے لیئے ان کی اجتماعی کارکردگی میں بھی مزید بہتری لائی جا سکے گی۔