سٹی

لیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ منیجرز کوکسٹمر سروسز ڈائریکٹوریٹ کے حوالے سے الیکچر دیا گیا۔ترجمان لیسکو

لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے ریجنل ٹریننگ سینٹر میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ منیجرز کو کسٹمر سروسز ڈائریکٹوریٹ کے عنوان سے الیکچر دیا گیا۔جس میں لیسکو کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ منیجرز نے شرکت کی۔اس الیکچرکے لیئے خصوصی طور پر لیسکو ہیڈ کوارٹر سے ڈائریکٹر کسٹمر سروسزرائے محمد اصغر کو دعوت دی گئی جنہوں نے ٹریننگ کے شرکاء کو کسٹمر سروسز ڈائریکٹوریٹ کے بارے الیکچر دئیے۔ڈائریکٹر کسٹمر سروسزرائے محمد اصغر نے ٹریننگ کے شرکاء کو بتایا کہ لیسکو میں یہ ڈائریکٹوریٹ کیا فنکشن انجام دیتا ہے۔ڈائریکٹر کسٹمر سروسزرائے محمد اصغر نے نئے اسسٹنٹ منیجرز کو بتایا کہ وہ فیلڈ میں جا کر کس طرح سے کام کریں گے اور کمپنی کی ترقی میں اپنا کردار کیسے ادا کریں گے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اسسٹنٹ منیجرز کو اپنے پریکٹیکل تجربہ کی بناء پر مشورے بھی دیئے جن پر عمل کر کے وہ ایک اچھے آفیسر بن سکتے ہیں۔یہ الیکچر تمام اسسٹنٹ منیجرز کے لئے بہت ہی مفید تھا جس سے وہ اپنے آئیندہ آنے والے کئیریر کو پلان کر سکتے ہیں۔ لیسکو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئر شاہد حیدر کی خصو صی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کے آفیسرز اور آفیشلز کے لیئے ٹریننگز اور ورکشاپ کا انعقاد بہت باقاعدگی کے ساتھ کروانے میں مصروف عمل ہے تاکہ لیسکو افسران اور ملازمین کی انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ کمپنی کے لیئے ان کی اجتماعی کارکردگی میں بھی مزید بہتری لائی جا سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button