
مریم نواز اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان رائے ونڈ میں ہونیوالی ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کی تعیناتی سے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ماحولیات، تجارت، آئی ٹی، تعلیم اورخواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا ۔
سیلاب متاثرین اور بچیوں کی تعلیم کے لئے برطانیہ کی جانب سے مدد کو بھی سراہا اور شکریہ ادا کیا ۔