چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، ایک ہفتے کے دوران کروڑوں روپے کی چوری پکڑی گئی

لاہور (خبرنگار)چیف انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ریجن بھر میں لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ہفتے بھر جاری ہے ، آپریشن کے دوران ریجن کے مختلف علاقوں سے درجنوں بجلی چور پکڑے گئے، ملزمان براہ راست کنڈوں اور دیگر طریقوں سے بجلی چوری کرکے حکومت پاکستان کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پر ہونیوالے گرینڈ آپریشن کے دوران سپرنٹندنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل احمد شہزاد کی زیر نگرانی ایکسئین اوکاڑہ عطا المجیب اور ایکسئین رینالہ ملک عرفان اللہ نے اپنے اپنے اسٹاف کے ہمراہ ڈویژن کے زیرانتطام علاقوں میں آپریشن کیا۔ دوران چیکنگ مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں، پکڑے جانے والے کنکشنز ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہے تھے۔ حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن کے علاقے میں سپرنٹندنگ انجینئر ساؤتھ سرکل عقیل ظفر سلہری اور ایکسئین کوٹ لکھپت ثناء محمد کی زیر نگرانی ایس ڈی او نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ گرین کیپ سوسائٹی میں آپریشن کیا، اس دوران 100KVAکا الیگیل ٹرانسفارمر پکڑا گیا جس سے 60کے قریب کنکشنز کو سپلائی دی جا رہی تھی، لیسکوٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر کے کنکشن منقطع کرکے سپین اتار لئے ۔ قصور میں ایس ای ایس ای جمشید زمان کی زیر نگرانی ہونیوالے آپریشن کے دوران ایکسیئن رورل اور متعلقہ ایس ڈی او نے قصور کے نواحی گاؤں مان میں آئس فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی تھی، ملزمان نے 84 ہزار یونٹ سے زائد بجلی چوری کی جن کی مالیت 56 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ لیسکو کی سرویلنس اینڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے جڑانوالہ روڈ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی، دوران کارروائی 408 کنکشنز کو چیک کیا گیا جس میں سے 67 کنکشنز میں بے ضابطگیاں پائی گئیں، 38 افراد لیسکو کی مین لائن سے کنڈے کے ذریعے بجلی چوری کر رہے تھے، 12 افراد میٹر کو ٹمپر کرکے بجلی چوری کر رہے تھے جبکہ 9 میٹروں کا ڈسپلے غیر واضح تھا ۔ سپرنٹندنگ انجینئر ساؤتھ سرکل عقیل ظفر سلہری اور ایکسئین کوٹ لکھپت ثناء محمد کی زیر نگرانی ایس ڈی او صوفیہ آباد ابراہیم مفتی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ سب ڈویژن کے زیرانتطام علاقوں میں آپریشن کیا۔ دوران چیکنگ مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ایس ڈی او صوفیہ آباد کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنزڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر سرویلنس اینڈ انویسٹی گیشن منظور حسین کی ٹیم کے شیخوپورہ روڈ سب ڈویژن کے علاقے میں آپریشن کیا، اس دوران 434 کنکشنز کو چیک کیا
کنکشنز میں بجلی چوری کے شواہد پائے گئے، 28 افراد لیسکو کی مین لائن سے کنڈے کے ذریعے جبکہ 19 افراد میٹر ٹمپر کرکے بجلی چوری کر رہے تھے، 17 میٹروں کا ریڈنگ ڈسپلے واضح نہیں تھا جبکہ 8 میٹر خراب تھے۔ اسی طرح شاہ عالم کے علاقے میں بھی لیسکو ٹیم کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لیا گیا ، موتی مسجد چوک میں بجلی چوری کرنیوالا دکاندار پکڑا گیا جس کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔
تمام ملزمان کے کنکشن منقطع کرکے ڈٹیکشن بل چارج کر دیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت اندراج مقدمات کے درخواستیں بھی جمع کروا دی گئی ہیں۔