سٹی

ورلڈ فوگرافی ڈے کی مناسبت سے الحمراء اوپن ائیر تھیٹر گیلری میں تصوری نمائش کا انعقاد کیا گیا

فوٹو گرافی ٹرپ میں 200سے زائد فوٹو گرافر کی بنائی ہوئی تصاویر کو آویزاں کیا گیا۔

سیکرٹری سیاحت محمد آصف بلال لودھی، چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ،ایگزیکٹوڈائریکٹر طارق محمود چوہدری و دیگر افسران نے نمائش کا افتتاح کیا۔تہذیب و تمدن کو اُجاگر کرتی سرگرمیاں الحمراء،ٹی ڈی سی پی، والڈ سٹی،پی ایچ اے اور محکمہ اوقاف کے مشترکہ تعاون سے پیش کی جا رہی تھیں۔

لاہور(خبر نگار)ورلڈ فوگرافی ڈے کی مناسبت سے الحمراء اوپن ائیر تھیٹر گیلری میں تصوری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔سیکرٹری سیاحت محمد آصف بلال لودھی، چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ،ایگزیکٹوڈائریکٹر طارق محمود چوہدری و دیگر افسران نے نمائش کا افتتاح کیا۔فوٹو گرافی ٹرپ میں 200سے زائد فوٹو گرافر کی بنائی ہوئی تصاویر کو آویزاں کیا گیا۔سیکرٹری سیاحت محمد آصف بلال لودھی نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ فوٹو گرافر لمحات کو اپنے کیمرے میں اتار کر ہم تک پہنچاتا ہے۔ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے کہا کہ الحمراء کو اس احسن اقدام پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔تصوری نمائش عالمی فوٹو گرافی کے دن کی مناسبت سے سجائی جائے گی۔فن وثقافت اور تاریخ بدزیعہ کیمرہ کے تھیم سے تمام سرگرمیوں کا منعقدکی گئی۔ورلڈ فوگرافی ڈے کے حوالے سے فوٹو گرافرز کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کروائی گئی۔تہذیب و تمدن کو اُجاگر کرتی سرگرمیاں الحمراء،ٹی ڈی سی پی، والڈ سٹی،پی ایچ اے اور محکمہ اوقاف کے مشترکہ تعاون سے پیش کی جا رہی ہیں۔

تقریب میں زبردست انداز میں فوٹو گرافر کی خدمات کو سراہا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر الحمراء کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری،لائزن آفیسر ماہ رخ بھی تمام سرگرمیوں میں پیش پیش رہے اور انہیں احسن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button