پاکستانتعلیمسٹی

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرنگ پروگرامز میں داخلوں کے لئے پنجاب یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ کو تسلیم کر لیا

لاہور (خبرنگار)پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرنگ پروگرامز میں داخلوں کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ کو تسلیم کر لیا۔پنجاب یونیورسٹی کے تحت انجینئرنگ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدوار کسی بھی انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کے اہل ہوں گے۔ قبل ازیں یو ای ٹی کے زیر اہتمام ہونے والی ای کیٹ کوانجینئرنگ پروگرامز میں داخلوں کے لئے تسلیم کیا جاتا تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے انجینئرنگ ٹیسٹ کی حیثیت تسلیم کرنا اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی یو کا انجینئرنگ ٹیسٹ دینے والے امیدوار کسی بھی یونیورسٹی کے انجینئرنگ پروگرام میں داخلے کے اہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے اعلی معیار کے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کروایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button