سٹیصحت

بورڈ آف مینجمنٹ پی آئی سی کے معاملات میں غیر قانونی مداخلت کر رہی ہے۔ ڈاکٹر اعجاز کھرل

چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پی آئی سی میںذاتی  پرائیویٹ پریکٹس اور کرپشن کرنا چاہتے ہیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

ڈاکٹر فرقد عالمگیر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،ایک بندہ کا بھی ٹرانسفر ہوا تو ہسپتال بند کر دیں گے

لاہور (خبرنگار)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پی آئی سی کے صدر اعجاز کھرل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
بورڈ آف مینجمنٹ پی آئی سی کے معاملات میں غیر قانونی مداخلت کر رہی ہے پی آئی سی ادویات سمیت سرجیکل و میڈیکل ڈیوائسس کی شدید قلت ہے لاہور کے باقی ہسپتالوں میں دل کے شعبے بند پڑے ہوئے ہیں پی آئی سی کے نئے بورڈ کی جانب سے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہےاگر ایک بندہ کا بھی ٹرانسفر ہوا تو ہسپتال بند کر دیں گےان خیالات کااظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے پی آئی سی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر ذیشان ملک ، ڈاکٹر عرفان ،حافظ دلاور و دیگر بھی موجود تھے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پی آئی سی ڈاکٹر اعجاز کھرل کا کہنا تھا کہ پی آئی سی میں ادویات ،سرجیکل اور میڈیکل ڈیوائسس کے سامان کی شدید قلت ہے لاہور کے باقی ہسپتالوں میں دل کے شعبے بند پڑے ہوئے ہیں پی آئی سی کے نئے بورڈ کی جانب سے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ اپنی پرائیویٹ پریکٹس کرنا چاہتے ہیںوہ پرائیویٹ مریضوں کو یہاں لانا چاہتے ہیں وہ یہاں کرپشن کرنا چاہتے ہیں آپریشن تھیٹرز کو بغیر پلاننگ کے بند کر دیا گیا سی سی پی او ہسپتال کا دورہ کرتے ہیں اور ملازمین کو اٹھانے کی دھمکی دیتے ہیںڈاکٹر اعجاز کھرل کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ آف مینجمنٹ فرقد عالمگیر دوہری شہریت رکھتے ہیں وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اس کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹایا جائے ڈاکٹر فرقد عالمگیر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائےاگر ایک بندہ کا بھی ٹرانسفر ہوا تو ہسپتال بند کر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button