جرم و سزاسٹی

گراں فروشوں کو قابو کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا بڑا قدم

اشیائے خورونوش کے ہول سیل اور پرچون قیمتوں کا تعین، نوٹیفکیشن جاری

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر مارکیٹ میں سرکاری نرخناموں پر عمل نہ کرنیوالے عناصر کیخلاف سخت کاروائی ہو گی

لاہور (خبرنگار)گراں فروشوں کو قابو کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا بڑا قدم اشیائے خورونوش کے ہول سیل اور پرچون قیمتوں کا تعین، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چاول باسمتی ہول سیل ریٹ 305، ریٹیل 310 روپے فی کلوگرام فروخت کیا جائے گا، سرکاری نرخنامہ کے مطابق دال چنا باریک 200 ہول سیل، 205 پرچون، دال چنا سپیشل 210 ہول سیل اور 215 روپے فی کلوگرام پرچون ریٹ مقرر جبکہ دال مسور امپورٹڈ 265 ہول سیل، 270 پرچون، مونگ دال چھلکے والی 215 ہول سیل، 220 عام مارکیٹ میں فروخت ہوگی جبکہ دال ماش دھلی امپورٹڈ 500 ہول سیل، 510 پرچون اور چھلکے والی 445 ہول سیل،450 پرچون ریٹ پر دستیاب ہوگی۔کالا چنا موٹا ہول سیل 210، پرچون 215، باریک 195 ہول سیل، پرچون 200 روپے میں فروخت جبکہ سفید چنا ہول سیل مارکیٹ میں 315 اور عام مارکیٹ میں 320 روپے فی کلو دستیاب ہےبیسن کی ہول سیل قیمت 210، پرچون 215 میں فروخت ہوگا.اس موقع پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ہدایت کی کہ پانی، بوتلیں، مشروبات اور دیگر کمپنیوں کی پراڈکٹس پرنٹ شدہ قیمتوں پر فروخت کی جائیں مزید انہوں نے کہا کے مارکیٹ میں سرکاری نرخناموں پر عمل نہ کرنیوالے عناصر کیخلاف سخت کاروائی ہو گی اور زائد
قیمتیں وصول کرنیوالوں کی اطلاع080002345 یا قیمت پنجاب ایپ پر شکایات درج کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button