سٹیسیاستصحت

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے انسداد ڈینگی سرویلنس مانیٹرنگ کیلئے لٹن روڈ، جین مندر اور بیگم روڈمحلہ کا دورہ کیا

کمشنر لاہور کو اے سی سٹی واثق عباس، سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری اور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور کی ڈینگی سرویلنس پر آن سپاٹ بریفنگ

لاہور (خبرنگار).کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے انسداد ڈینگی سرویلنس مانیٹرنگ کیلئے لٹن روڈ، جین مندر اور بیگم روڈمحلہ کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور کو اے سی سٹی واثق عباس، سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری اور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور نے ڈینگی سرویلنس پر آن سپاٹ بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لٹن روڈ جین مندر محلے کا پیدل چل کر دورہ کیا اور صفائی و سیوریج کا جائزہ بھی لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم اور صفائی مہم کیلئے اکٹھا کام ہوگا۔ محلوں کی ڈینگی سرویلنس اور صفائی ساتھ ساتھ ہوگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے عمارتی ملبہ پبلک پلیس پر پڑا ہونے کا نوٹس لیکر فوری کاروائی کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے اہل محلہ سے ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس بارے استفسار کیا۔ کمشنر لاہور نے لٹن روڈ اور جین مندر سٹی ایریا کے پلازوں کی بیسمنٹ میں پانی کھڑا ہونے پر ایم سی ایل کو کاروائی کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایم سی ایل پلازوں کے این اوسیز اور انٹمالوجسٹس ڈینگی سرویلنس کریں۔ خلاف ورزی پر سیل کردیا جائے۔ ایل ڈبلیو ایم سی لٹن روڈ محلہ کی صفائی شروع کریں۔ اہل محلہ تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کمشنر لاہور نے واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل کو علاقے میں صفائی اور انسداد ڈینگی کے لیے مشترکہ ٹیم فوری ڈیپیوٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد ڈینگی آگاہی مہم کو تیز کیا جائے۔ گھر گھر تک آگاہی مہم پھیلائیں۔ ڈینگی کیس ریسپانس پر کمپرومائز دراصل پوری انسداد ڈینگی مہم پر کمپرومائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لارو ملنے پر پورے علاقے میں ڈیپ ڈینگی سرویلنس ہر صورت کیا جائے۔ مثبت ڈینگی مریض کے گھر کے ساتھ اس کی ورک پلیس کی بھی ڈیپ سرویلنس پروٹوکول کا حصہ ہے۔ کمشنر لاہور نے میں آوٹ ڈور اور ان ڈور ڈینگی ٹیموں کے ریکارڈ کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مثبت ڈینگی لاروا ملنے پر بروقت سپرے ہونا چاہئیے۔ ایک فیصد کوتاہی کی بھی گنجائش نہیں۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button