
لاہور،اسلام آباد سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےپیش نظرشہریوں نے اپنی گاڑیوں کے ٹینک بھروانے کیلئے پیٹرول پمپس کا رُخ کرلیا۔ ۔
پٹرول پمپ مالکان نے بجلی کی بندش کا بہانہ بنا کر فروخت روک دی ۔
آج پٹرول دس اور ڈیزل پندرہ روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے وزارت خزانہ کو پٹرول10 اور ڈیزل 15 روپے مہنگا کرنے کی سمری بھجوا رکھی ہے۔