جرم و سزاسٹی

محکمہ جنگلی حیات کاصوبہ بھر کی فیلڈ فورس میں نئے یونیفارم کی تقسیم کا سلسلہ بدستور جاری و ساری

سہولیات کی فراہمی سے فیلڈ میں جنگلی حیات کے تحفظ و بقا کی کوششوں میں مزید تیزی آئے گی۔ محکمہ جنگلی حیات

لاہور(خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب مبین الٰہی کی قیادت میں محکمہ کی صوبہ کے تمام ریجنز کے فیلڈ سٹاف کوعصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں صوبہ بھر کے فیلڈ سٹاف کو نئے یونیفارم کی فراہمی کا سلسلہ جاری و ساری ہے جس سے فیلڈ میں جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کے ضمن میں مجموعی استعداد کار بہتر ہوگی اور اسی سلسلے ہی کے تسلسل میں جنوبی پنجاب کے ڈیرہ غازیخان ریجن میں فیلڈ سٹاف کو نئے یونیفارم کی تقسیم کا مرحلہ مکمل کیا گیا جس کیلئے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈیرہ غازیخان ریجن عرفان فاروقی کی زیر نگرانی ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب عنصر محمود چٹھہ مہمان خصوصی تھے تقریب میں ریجن کے وائلڈ لائف افسران اورتمام فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کو فیلڈ پروٹیکشن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی بعد میں مہمان خصوصی نے تمام فیلڈ سٹاف میں فرداََ فرداََ یونیفارم تقسیم کیا اور فیلڈ سٹاف سے اس توقع کا اظہار کیا کہ اب فیلڈ سٹاف مثالی ڈسپلن کا مظاہرہ کریں گے اور فیلڈ پروٹیکشن میں اپنی کارکردگی کو مزید تیز کریں گے تاکہ صوبہ میں جنگلی حیات کو تحفظ و فروغ حاصل ہو تمام فیلڈ سٹاف نے اس موقع پر اس عزم کااعادہ کیا کہ وہ منصبی تقاضوں کو نہایت ایمانداری اور لگن سے سر انجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button