
صوبای حلقہ پی پی 166 کے معروف سیاسی رہنما وسیم منیرکی خالد محمود سے ملاقات
لاہور (خبرنگار) استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈوثیرن کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر میاں خالد محمود سے آی پی پی کے سیکرٹریٹ میں لاہور کے صوبای حلقہ پی پی 166 کے معروف سیاسی رہنما وسیم منیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات کی اور استحکام پاکستان میں شمولیت کااعلان کیا۔اس موقع پر وسیم منیر سے گفتگو کرتے ہوے میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت استحکام پاکستان پارٹی کا ہے وسیم منیر ہمارے پی پی 166 علی ٹاون راے ونڈ روڈ والے حلقہ سے ایک مضبوط امیدوار ہیں اور اس حلقہ میں ان کا ایک اچھا خاصہ ووٹ بینک بھی ہے وہ آج بھی درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ آی پی پی میں شامل ہونے کے لیے آے ہیں۔ اس موقع پر وسیم منیر کا کہنا تھا کہ مجھے استحکام پاکستان پارٹی الیکشن لڑنے کا حکم دے گی تو میں انشااللہ یہاں سے جیت کر دکھاوں گا اور اس حلقہ پی پی 166 کو استحکام پاکستان پارٹی کا ایک مضبوط قلعہ بنا دوں گا الیکشن جب بھی ہوں گے جیت آی پی پی کی ہی ہوگی۔