سٹیسیاستصحت

شعبہ ریڈیالوجی اور پیتھالوجی کو متبادل جگہ پر منتقل کیا جائے ۔ پروفیسر محمود ایاز

وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات وی سی کے ای ایم یو پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں میو ہسپتال کی مرمت و بحالی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

لاہور (خبرنگار)وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں میو ہسپتال کی مرمت و بحالی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایم ایس میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، پروفیسر سید اصغر نقی، پروفیسر ابرار اشرف علی، پروفیسر شہزاد شمس، صائمہ امیر، پروفیسر اقبال مرزا، پروفیسر یار محمد، ڈاکٹر ممریز سالق، ڈاکٹر کاشف چیمہ، ڈاکٹر طاہر قدیر، ڈاکٹر آصف حنیف،اے ایم ایس ڈاکٹر محمد عادل، اے ایم ایس ڈاکٹر عاصم، اے ایم ایس ڈاکٹر فرح انعام چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ طاہرہ پروین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شعبہ ریڈیالوجی اور پیتھالوجی کو متبادل جگہ پر منتقل کیا جائے جس سے مریضوں کو ملنے والی سہولیات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے میو ہسپتال میں مرمت اور بحالی کے کام کا آغاز ہو چکا ہے جس میں پہلے مرحلے میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا اور سٹوڈنٹس لائبریری کو جدید سہولیات کے ساتھ چند روز میں بحال کیا جا رہا ہے۔جبکہ کے میو ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر شعبہ جات کا کام بھی اگلے 48 گھنٹوں میں متبادل منتقلی کے بعد سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیموں کے حوالے کیا جائے گا۔ ان کا اجلاس کے شرکاء کو کہنا تھا کہ ہمارے پاس یہ سنہری موقع ہے کہ ایک عرصے کے بعد میو ہسپتال میں مرمت اور بحالی کا کام شروع کیا جا رہا ہے اس لئے میو ہسپتال انتظامیہ کو چاہیے کہ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد نے میو ہسپتال کی ایمرجنسی بلاک سمیت دیگر شعبہ جات کے پلان پر اجلاس کے شرکاء سے تبادلہ خیال کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم سپرٹ کے جذبے کے ساتھ ان مراحل میں کامیاب ہوں گے اور وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق میو ہسپتال کو دوبارہ بحال کر کے دکھی انسانیت کی خدمت کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button