تعلیمسٹی

تحقیقی مقالہ "الطاف فاطمہ کے تخلیقی تنوعات "کے مجلسی دفاع کی تقریب منعقد

ڈاکٹر ارم سلیم و نگران مقالہ ڈاکٹر عذرا لیاقت کواساتذہ وطالبات کی مبارکباد

لاہور (خبرنگار) دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اردو کی پی ایچ ڈی اسکالر ارم سلیم نے اپنےتحقیقی مقالہ بہ عنوان "الطاف فاطمہ کے تخلیقی تنوعات "کے مجلسی دفاع کی تقریب کچہری کیمپس میں منعقد ہوئی ۔ان کی نگران مقالہ ڈاکٹر عذرا لیاقت صدرشعبہ اردو (ایسوسی ایٹ پروفیسر )تھیں جبکہ ڈاکٹر عابد سیال ،صدر شعبہ پاکستانی زبانیں ،نمل یونیورسٹی اسلام آباد)نے بطور بیرونی ممتحن اس مجلسی دفاع میں شرکت کی۔

اس موقع پر شعبے کے اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ حسین(پروفیسر ایمرائطس)، ڈاکٹر شاہدہ رسول ،ڈاکٹر سارہ مجید ،ڈاکٹر شہلا اور مس نجمہ عثمان بھی موجود تھیں ۔کامیاب مجلسی دفاع کے بعد شعبے کے تمام اساتذہ اور طالبات نے ڈاکٹر ارم سلیم اور ان کی نگران مقالہ ڈاکٹر عذرا لیاقت کو مبارک باد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button