اسلام آباد (بیورو رپورٹ‘ قوت)سابق صدر آصف علی زرداری نے خواتین کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان میں خواتین نے جمہوریت کی بحالی کیلئے بھرپور آواز بلند کی ،مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا کردار خواتین کے لیے مشعل راہ ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے طاقتور آمروں کو جمہوری جدوجہد سے شکست دی، آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی خاتون راہنماؤں اور کارکنوں نے جمہوریت کی بحالی کیلئے شاہی قلعہ میں قید برداشت کی تھیں پاکستان پیپلزپارٹی نے تمام شعبوں میں خواتین کی حصہ داری کو یقینی بنایا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو ریاست کے ثمرات میں حصہ دار بنایا گیا،باوقار اور مہذب معاشرے کیلئے ضروری ہے کہ خواتین کو برابری کی حقوق میسر ہوں،خواتین کو کم تر اور کمزور سمجھنے والی سوچ کو شکست دینا ہوگی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی خواتین کو باوقار مقام دلوانے کی جدوجہد جاری رکھے گی جس کی وہ حقدار ہیں۔