انٹر نیشنلتازہ ترین
این ڈی ایم اے کی 4.7ٹن امدادی سامان کی کھیپ ترکیہ روانہ
امدادی سامان میں 1420 کمبل اور موسم سرما کے 26 خیمے شامل ہیں
اسلام آباد (بیور و رپورٹ‘ قوت) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 4.7 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ ترکیہ روانہ کر دی گئی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکیہ روانہ کئے
جانے والے امدادی سامان میں 1420 کمبل اور موسم سرما کے 26 خیمے شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان پی آئی اے کی پرواز کے ذریعہ ترکیہ روانہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے 16.5 ٹن مزید امدادی کھیپ بھیجی گئی تھی۔ امدادی سامان میں فیملی سائز 250 وینٹرائزڈ خیمے شامل تھے، کھیپ اسلام آباد ائیر پورٹ سے پی آئی اے کے طیارے بوئنگ 777 کے ذریعے ترکیہ بھیجی گئی۔