جرم و سزاسٹی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس کی مشترکہ کارروائی،موٹر سائیکل چور 2 رکنی گینگ گرفتار

سیف سٹیز ٹیم نے دوران سرویلنس علی پارک میں 2 مشکوک افراد کو دیکھا

دوران چیکنگ ملزمان کے قبضہ سے موبائل اور ماسٹر چابیاں برآمد ہوئیں سیف سٹی کیمروں اور ہیٹ میپ کی مدد سے پولیس فورس کی تعیناتی عمل میں لائی جا رہی ہے، ایس پی حسن جاوید

لاہور (خبر نگار)
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے موٹر سائیکل چور 2 رکنی گینگ گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹیز ٹیم نے دوران سرویلنس علی پارک کے علاقے میں 2 مشکوک افراد کو دیکھا،جس پر تھانہ ٹبی سٹی پولیس کو فورا مشتبہ افراد کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔دوران چیکنگ ملزمان کے قبضہ سے موبائل اور ماسٹر چابیاں برآمد ہوئیں ۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نعمان اور غلام حیدر کے نام سے ہوئی۔دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔ایس پی حسن جاوید کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔سیف سٹی کیمروں اور ہیٹ میپ کی مدد سے پولیس فورس کی تعیناتی عمل میں لائی جا رہی ہے۔شہری اپنے گرد و نواح کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button