سٹیسیاستصحت

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی زیرصدارت ڈینگی کی صورتحال بارے جائزہ اجلاس

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی

ہسپتالوں سے ڈینگی کے مریضوں کا صحت یاب ہو کر گھر واپس جانا ہماری اولین ترجیح ہےسرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے ادویات کی فراہمی اور دستیابی کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور(خبرنگار) وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا،جس میں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ واجد علی شاہ بھی نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ موجود تھے۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال قابو میں ہے۔ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ سنگاپور، ملائشیا، بھارت اور انڈونیشیا سمیت دنیا کے 140 ممالک کو ڈینگی کا سامنا ہے۔نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی ڈینگی کی صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ پنجاب میں ابھی تک 2465 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ راولپنڈی اور ملتان میں اس وقت ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ صوبہ بھر میں ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے تمام متعلقہ محکمہ جات ڈینگی کے خاتمہ کیلئے انسدادی کارروائیوں کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ہسپتالوں سے ڈینگی کے مریضوں کا صحت یاب ہو کر گھر واپس جانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کیلئے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ حکومت پنجاب نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کے دوران بچوں اور ان کے والدین کیلئے بہت آسانیاں پیدا کی ہیں۔ میں خود مختلف ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیتا رہا ہوں۔ حکومت پنجاب نے ایم ڈی کیٹ امتحانات میں بچوں کے والدین پر بوجھ ڈالنے کی بجائے اضافی اخراجات خود برداشت کئے۔نگران صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے ادویات کی فراہمی اور دستیابی کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں فارماسیوٹیکل کے شعبہ میں ری پیکجنگ کی بجائے مینوفیکچرنگ پر توجہ دینی ہو گی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈی ایگ کو ڈینگی پر قابو پانے کیلئے پروینش اور ویکسین پر کام کرنے کی ہدایت کی۔ نگران صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کے انعقاد پر وفاقی حکومت کی کاوش کوبے حد سراہا۔وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ الحمدللہ پنجاب کا صوبہ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم جیسے محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ باقی صوبے بھی ڈینگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب کی ایس او پیز کو فولو کریں۔ وفاقیوزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ ملک بھر میں ڈینگی کی صورتحال کو باقاعدگی کے ساتھ مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button