پاکستانسٹیسیاست

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے چین کے قائمقام قونصل جنرل چاؤکی کی ملاقات،دورہ چین کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال

قائمقام چینی قونصل جنرل نے وزیراعلی کے دورہ چین کو اہم پیشرفت قرار دیا، زرعی، انڈسٹریل اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا جائزہ لیاجائیگا

پنجاب کا وفد چین کے ون ونڈو آپریشن کا مشاہدہ کرے گا،چین کی زرعی یونیورسٹیوں کے پنجاب کی یونیورسٹیوں سے الحاق کا جائزہ لیا جائیگا.سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے چین کا ون ونڈو آپریشن سسٹم دنیا بھر میں بہترین ماڈل ہے،زرعی سیکٹر اور سموگ سے نمٹنے کیلئے چین کے تعاون کاخیر مقدم کرینگے:محسن نقوی

لاہور (خبرنگار)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلیٰ آفس میں چین کے قائمقام قونصل جنرل چاؤکی(Mr.Cao Ke) نے ملاقات کی،جس میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دورہ چین کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قائمقام چینی قونصل جنرل نے وزیراعلی محسن نقوی کے دورہ چین کو اہم پیشرفت قرار دیا۔دورہ چین کے دوران زرعی، انڈسٹریل اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کا جائزہ لیاجائے گا۔ وزیراعلی محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب کا وفد چین کے ون ونڈو آپریشن کا مشاہدہ کرے گا۔محسن نقوی نے چین کے قائمقام قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے چین کا ون ونڈو آپریشن سسٹم دنیا بھر میں بہترین ماڈل ہے۔آئی ٹی سیکٹر میں نجی شعبے کے باہمی اشتراک کار کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔زراعت کے شعبے اور سموگ سے نمٹنے کے لئے چین کے تعاون کاخیر مقدم کریں گے۔چین کی زرعی یونیورسٹیوں کے پنجاب کی ایگریکلچرل یونیورسٹیوں اور کالجز سے الحاق کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ قائمقام چینی قونصل جنرل نے کہاکہ دوستوں کے لئے دروازے کھلے رکھتے ہیں،پاکستانی دوستوں کا بھرپور خیرمقدم کریں گے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی اور ان کے وفد کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔ صوبائی وزیر صنعت و زراعت ایس ایم تنویر نے کہاکہ پنجاب میں سیڈ لیس اورنج اور چاول کے ہائبرڈ بیج کی کاشت کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری وزیراعلیٰ عملدرآمد اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button