سٹیسیاست

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا زرعی شعبہ کیلئے بڑا اقدام، بیج اورنئی ورائٹی کی منظوری کے 2سال کے طویل عمل کوآسان اور فاسٹ ٹریک بنادیا گیا

چیف منسٹر ایگری کلچر ریفارمز پروگرام کے تحت بیج اورنئی ورائٹی کی منظوری کیلئے اب سالوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، زرعی شعبہ تیزی سے پھلے پھولے گا

وفاقی حکومت کی خصوصی کمیٹی کی منظوری کے بعد اب پنجاب سیڈ کونسل سے بیج اورورائٹی کی منظوری دوبارہ نہیں لینا پڑے گی:محسن نقوی

لاہور(خبرنگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زرعی شعبہ کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بیج اورنئی ورائٹی کی منظوری کے 2سال کے طویل عمل کوآسان اور فاسٹ ٹریک بنادیاہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب سیڈ کونسل کے خصوصی اجلاس میں بیج اورورائٹی کی منظوری کے عمل کوفاسٹ ٹریک اور بہتر بنایاگیاہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی خصوصی کمیٹی کی منظوری کے بعد اب پنجاب سیڈ کونسل سے بیج اورورائٹی کی منظوری دوبارہ نہیں لینا پڑے گی۔چیف منسٹر ایگری کلچر ریفارمز پروگرام کے تحت بیج اورنئی ورائٹی کی منظوری کیلئے اب سالوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ بیج اورنئی ورائٹی کی منظوری کا پراسس فاسٹ ٹریک ہونے سے زرعی شعبہ تیزی سے پھلے پھولے گا اوراس اقدام سے نئے بیج اورورائٹی مارکیٹ میں آئے گی اورکاشتکار کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔زرعی پیداوارمیں اضافہ ہوگا اورکاشتکار کی آمدن بڑھے گی۔ قبل ازیں بیج اورنئی ورائٹی کی وفاقی حکومت کی کمیٹی کی منظوری کے بعد دوبارہ منظوری کیلئے پنجاب سیڈ کونسل کے پاس آنا پڑتا تھا اوراس پورے عمل میں تقریباً2سال کا عرصہ لگتا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button