تعلیمسٹی

طلباء کو تاثر پیدا کرنے کا ہنرسیکھنا چاہیے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود

لاہور (خبرنگار)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ دور تاثر پیدا کرنا کا دور ہے جس کی بنیاد پر فیصلے کئے جاتے ہیں لہذاطلباء کے لئے ضروری ہے کہ اچھا تاثرپیدا کرنے کے ہنر کو سیکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ویب ٹی وی میں انٹرنشپ مکمل کرنے والے پہلے بیچ کے طلبائوطالبات میں تعریفی اسناد کی تقسیم اور برٹش قونصل کے تحت ڈاکیومنٹریزمقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے طلبائوطالبات کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسرڈاکٹر نوشینہ سلیم،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نسیم اسحاق، ڈاکٹر تنویرحسین،ڈاکٹر خرم شہزاداور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ویب ٹی وی کے طلباء کی ڈاکیومنٹریز قابل ستائش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کم وسائل میں بہترین مواد پیش کرنا ایک آرٹ ہے اورطلباء کا تخلیقی کام پنجاب یونیورسٹی شعبہ صحافت کے اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے طلبائوطالبات کو مبارک باد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button