سرکاری اسپتالوں میں نرسنگ اسٹاف کی کمی اہم مسٸلہ ہے ۔
لاہور (خبرنگار) پی ایچ ای سی کے آفس ارفع کریم ٹاور میں نرسنگ کے شعبے سے وابستہ ماہرین اور مختلف یونیورسٹیز کے واٸس چانسلرز کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چٸرمین ڈاکٹر شاہد منیر نے کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ انکا کہنا تھا کہ
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نرسنگ کی تعلیم کے لیے روڈ میپ تیار کرےگی۔سرکاری اسپتالوں میں نرسنگ اسٹاف کی کمی اہم مسٸلہ ہے ۔نرسنگ جیسے خدمت گزار پیشے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ نرسنگ کے شعبہ میں آج بھی نوکری کے مواقع موجود ہیں۔ اجلاس میں فلپائنی قونصلیٹ کے اعزازی قونصل جناب فہدیل شیخ
پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، وائس چانسلر، MNS-زرعی یونیورسٹی، ملتان، پروفیسر عامر گیلانی ریکٹر عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد
ڈاکٹر شہزاد سرفراز (ڈائریکٹر FAST-NU) ڈاکٹر شاندانہ شیخ گلفرین نرسنگ کالج سلیم رحمان وائس چانسلر NUR انٹرنیشنل یونیورسٹی ۔طارق رحمٰن، منیجنگ ڈائریکٹر EMCO مسٹر سرفراز، ڈاکٹر منصور بلوچ،ڈاکٹر تنویر قاسم اور ڈاکٹر تنویر قاسم نے شرکت کی۔