سٹی

ایل ڈی اے ٹیموں کا جوہر ٹاﺅن اور ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات/کمرشل عمارتوںکے خلاف آپریشن،متعدد املاک مسمار و سربمہر

شہر بھر میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں /تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز جوہر ٹاﺅن اور ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات/کمرشل عمارتوںکے خلاف آپریشن کر کے متعددغیرقانونی املاک کو مسمارو سربمہر کر دیا۔آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن (ر )شاہ میر اقبال کی نگرانی میں چیف ٹاﺅن پلانر ٹو اظہر علی اورڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ فور علی نصرت نے کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے پی آئی اے سوسائٹی میں پلاٹ نمبر 232 ڈی پر غیرقانونی دکانیں ،پلاٹ نمبر 180 ایف پرغیرقانونی پلازہ مسمار کر دیا گیا۔ ووک لینڈ سوسائٹی پائن ایونیو روڈ میں غیر قانونی طور پر قائم ریسٹورنٹ کو مسمار کر دیا گیا۔ پلاٹ نمبر80سی پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز سوسائٹی میں منظور شدہ پلان کی خلاف ورزی پرزیر تعمیر پلرز مسمارکر دیئے ۔ ناز ٹاون اے بلاک میں منظورری کے بغیر تبدیلی کرنے پر پراپرٹی سیل کر دی۔ پلاٹ نمبر31اے پر غیرقانونی دکانوں کے شٹرز مسمار کر کے پراپرٹی سربمہر کردی۔ ریونیو سوسائٹی میں پلاٹ نمبر34اے جوہر ٹاﺅن مین بلیوارڈ میں آئل سٹور اور پائن ایونیو میں پراپرٹی کو منظور شدہ پلان کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا ۔سیل /مسمار کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ نوٹسز پر عملدرآمد نے کر نے پر ان املاک کے خلاف ایکشن لیا گیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر بھر میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں /تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button