پاکستانسٹیصحت

ینگ ڈاکٹر ز بہترین معالج بننے کیلئے ریسرچ پر توجہ دیں

میڈیکل ورلڈ میں ہونے والی ڈویلپمنٹ اور نئی پیشرفت سے آگاہ رھنا ضروری

پیشنٹ سیفٹی کیلئے کلینیکل ریسرچ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: ڈین آئی پی ایچ

لاہور(خبر نگار) ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا ہے کہ نوجوان ڈاکٹر بہترین معالج بننے اور میڈیکل کی فیلڈ میں نام پیدا کرنے کیلئے ریسرچ پر بھی توجہ دیں۔میڈیکل سائنس کی ترقی کا انحصار مسلسل تحقیق پر ہے۔ینگ ڈاکٹر بیسک ریسرچ سے آغاز کریں اچھے رزلٹ آنے پر انکی دلچسپی میں روز بروز اضافہ ہوتا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے جسکی وجہ سے کسی ایک ملک میں سامنے آنے والی بیماری دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اسکی روک تھام کیلئے انٹرنیشنل کولیبو ریشن کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات اور تحقیق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات پیدا کی جاسکیں۔ڈاکٹر زرفشاں کا کہنا تھا کہ میڈیکل کے شعبہ کے جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے میڈیکل ریسرچ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور تحقیق کی بدولت ہی طبی ماہرین ایک مظبوط اور موثر حکمت عملی اور پالیسی مرتب سکتے ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار شیخ زائد میڈیکل کمپلیکس لاہور میں میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے موضوع پر انٹرنیشنل کونفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر زرفشاں طاہر کا کہنا تھا کہ پیشنٹ سیفٹی سب سے مقدم ہے لہٰذا کوئی بھی میڈیسن، ڈسپوز ایبلز مارکیٹ کرنے سے پہلے کلینیکل ٹرائلز ریسرچ لازمی ہے تاکہ اسکے سائیڈ افیکٹس سے محفوظ رہا جا سکے۔کانفرنس میں میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں ترقی یافتہ ممالک کے طبی اداروں،تحقیقی مراکز کے ساتھ تعاون بڑھانے اور اس حوالہ سے درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔نئی ادویات، طبی آلات اور behavioral changesبارے کلینکل ٹرائل ریسرچ میں ٹیکنیکل مشکلات پر بھی طبی ماہرین نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔کانفرنس میں سی ای او شیخ زائد میڈیکل کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم،پروفیسر عائشہ ہمایوں، وی سی ہیلتھ سروسز اکادمی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر شہزاد اور ڈین کیمو پروفیسر ڈاکٹر سائرّہ افضل نے بھی شرکت کی۔

One Comment

  1. However, the NBA remains the most popular league, partly due to the correlation between daily fantasy sports and single-game parlay success. Bettors can predict how certain players will perform, along with game results and points totals, and combine them into a single bet to boost their odds. While the basic version of Dimers lets you try out some of its features, Dimers Pro unlocks full access to all of our best bets, prop bets, trends, parlays, and more. If you’re curious about when online sports betting was legalized in each state, you can check out the table our experts have prepared. We’ve also outlined any location restrictions and bet type limitations. For example, in Mississippi, mobile betting is only accessible while present at land-based gambling venues, so examine the rules for your state carefully.
    https://www.stevecaseyjrart.com/forum/general-discussions/1xbet-download-ios
    Our Twitter account not only offers live updates on the latest football tips, but other sports betting tips too. For all this plus a healthy dose of sporting news and humour, follow us at @FootySuperTips. We have a large community of football bettors eager to provide their own tips to help you make the best choices. Our sports betting tips and predictions content and research is backed by the betting tools we have free and available to all. On BettingTips4You, you will find a huge range of free football tips. If you are looking for the most popular football tips today start by checking out the links below:  As a sports betting community, Punters Lounge offers a hugely popular forum where all our members can visit to post their own football betting tips, find more football tips, and discuss their thoughts on popular football tips today.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button