سٹی

متعلقہ محکمے گرومانگٹ روڈ سے تجاوزات خاتمہ، مزید ہارٹیکلچر ورک اور فٹ پاتھس ورک کریں .محمد علی رندھاوا

گرومانگٹ روڈ پر ڈائیور ٹرن ٹریفک سٹڈی کی بنیاد پرہی دیا جاسکتا ہے۔

لاہور (خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت گرومانگٹ روڈ گلبرک کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ گرومانگٹ روڈ پر سوئی گیس ہیڈ آفس، آڈٹ اینڈ اکاونٹس اکیڈیمی اور گرومانگٹ سپورٹس کمپلیکس واقع ہیں۔کمشنر لاہور نے گرومانگٹ روڈ کی اپ لفٹ کیلئے تمام محکموں کو ہدایات جاری کردیں۔ اس موقع پر کمشنر لاہورنے کہا کہ متعلقہ محکمے گرومانگٹ روڈ سے تجاوزات خاتمہ، مزید ہارٹیکلچر ورک اور فٹ پاتھس ورک کریں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹیپا گرومانگٹ روڈ پر ٹف ٹائل ورک مکمل کرے اور پی ایچ اے درختوں کی ٹرمنگ کرائیگا۔ واسا گرومانگٹ روڈ سیوریج کی ڈی سلٹنگ کرے۔ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیم لگا کرصفائی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ گرومانگٹ روڈ پر ڈائیور ٹرن ٹریفک سٹڈی کی بنیاد پرہی دیا جاسکتا ہے۔ گرومانگٹ روڈ سٹیٹ آف دی آرٹ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس بھی اوپن ہونے جارہا ہے۔ لاہور کے بہترین و جدید سپورٹس کمپلیکس کی ممبرشپ بھی شروع کی جارہی ہے۔ گرومانگٹ سپورٹس کمپلیکس کے باعث گرومانگٹ روڈ پر فٹ فال زیادہ ہوگا۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ لیپارک سوئی گیس ہیڈ آفس کا دورہ کرے۔ پارکنگ سپیس شناخت کرے۔ ڈیجیٹل پارکنگ بنائی جاسکتی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایم ایم عالم روڈ کے بالکل متوازی گرومانگٹ روڈ کو بھی صفائی اور ہارٹیکلچر ورک سے خوبصورت بنایا جائیگا۔ اجلاس میں جی ایم ایس این جی پی ایل کبیر احمد طاہر، جی ایم آپریشنز راشد ظہور، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین سمیت ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، واسا کے افسران نے شرکت کی۔٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button