پاکستانسٹی

طلبا و طالبات کی ووٹرزآگاہی مہم کے سلسلے میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں الیکشن کمیشن کی طرف سے تربیتی ورکشاپ

یونیورسٹی کے 100 سے زائد طلبا اور طالبات نے ووٹر آگاہی مہم میں شرکت کی۔

الیکشن کمیشن کے افسران ریجنل الیکشن کمشنر لاہور ماجد شریف ڈوگر، ڈائریکٹر ایم آئی ایس بابر ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر جینڈر اینڈ سوشل انکلیوژن شبیر خان اور الیکشن آفیسر ہمہ صفدر نے طلبا و طالبات کو ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

لاہور (خبر نگار)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے طلبا و طالبات کو ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یونیورسٹی کے 100 سے زائد طلبا اور طالبات نے ووٹر آگاہی مہم میں شرکت کی۔الیکشن کمیشن کے افسران جن میں ریجنل الیکشن کمشنر لاہور ماجد شریف ڈوگر، ڈائریکٹر ایم آئی ایس بابر ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر جینڈر اینڈ سوشل انکلیوژن شبیر خان اور الیکشن آفیسر ہمہ صفدر نے طلبا و طالبات کو ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا اور ورکشاپ میں شامل تمام طلبا و طالبات کو انتخابی عمل میں شمولیت پر زور دیا گیا۔ ورکشاپ میں آئند ہ عام انتخابات میں ووٹز بالخصوص خواتین کے ٹرن آؤٹ میں اضافہ کے لئے ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی دی۔
تقریب میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے پروفیسر ڈاکٹر سیّد کرار حیدرہیڈ آف فیکلٹی اینڈ سائنس ٹیکنالوجی اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب میں پر وفیسر ڈاکٹر سیّد کرار حیدرنے الیکشن کمیشن کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا کہ اس طرح کی پروگراموں سے نوجوان بالخصوص خواتین طلبا میں ووٹ کی افادیت اجاگر ہوگی۔

انہوں نے مزید انتخابی امور میں خواتین اور محروم طبقات کی انتخابی عمل میں شمولیت پر زور دیا۔ الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر بابر ملک نے طلباء کو الیکشن کمیشن کی مینڈیٹ، لیگل فریم ورک، کمیشن کی ذمہ داریوں، نوجوانوں کی انتخابی فہرستوں میں تعداد اور الیکشن کمیشن کی جدیدٹیکنالوجی کے اقدامات کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کی ووٹر لسٹوں میں 45فیصد نوجوان ووٹرز ہیں جن کی انتخابی عمل میں شمولیت بہت ضروری ہے۔ تربیتی ورکشاپ میں شامل شرکاء نے انتخابی عمل کی مشق بھی کی جس میں طلباء نے بھرپور حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button