صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کے دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد
کسی سائل کی درخواست پر تاخیری حربے برداشت نہیں کریں گے،سائلین کی درخواستوں پر سوفیصدمیرٹ کو یقینی بنایاجائے گا
سائلین کولمبی قطاروں میں کھڑارکھنے کی بجائے کھلی کچہری کے ذریعے درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر شنوائی کوترجیح دی جارہی ہے
صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی
سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کے دفترمیں کھلی کچہری کاانعقادکیاگیا۔سائلین نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو درخواستیں پیش کیں۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے سائلین کی درخوستوں پرموقع پر احکامات جاری کئے۔
لاہور (خبرنگار)صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کھلی کچہری کے ذریعے سائلین کی درخواستوں پرروزانہ کی بنیادپر ترجیحی بنیادوں پرشنوائی کی جارہی ہے۔ سائلین کے مسائل کے حل کیلئے میرادفترہروقت حاضر ہے۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں سائلین کی درخواستوں پرپراسیس کو تیزکردیاگیاہے۔سائلین کی درخواستوں پر فوری فیصلے کئے جارہے ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ کسی سائل کی درخواست پر تاخیری حربے برداشت نہیں کریں گے۔سائلین کی درخواستوں پر سوفیصدمیرٹ کو یقینی بنایاجائے گا۔درخواستوں پر فوری عملدرآمدسائلین کا بنیادی حق ہے۔سائلین کولمبی قطاروں میں کھڑارکھنے کی بجائے روزانہ کھلی کچہری کے ذریعے درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر شنوائی کوترجیح دی جارہی ہے۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ سائلین کو محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کسی مشکل کا سامنانہیں کرناپڑے گا۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں سائلین کی درخواستوں کو روزانہ کی بنیاد پرنمٹایاجارہاہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نے محکمہ میں تمام افسران کو سائلین کی درخوستوں پر فوری عملدرآمدکرنے کی ہدایت کی۔