پاکستانجرم و سزاسٹی

پنجاب میں جنگلی پرندوں کی غیر قانونی نیٹنگ اور نقل وحرکت روکنے کیلئے چھاپہ مار دستے تشکیل کر دیئے گئے

پرندوں کی مارکٹیں، فیلڈ،بس و ریلوے ٹرمینلز کی کڑی نگرانی، قانون شکنوں کو بھاری جرمانے کریں، ڈی جی وائلڈ لائف

لاہور(خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پرصوبہ پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر نگرانی معصوم جنگلی پرندوں کی غیر قانونی نیٹنگ و نقل و حرکت روکنے کیلئے چھاپہ مار دستوں کی تشکیل کرد یگئی ہے اور اس سلسلے میں ڈی جی جنگلی حیات نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ز وائلڈ لائف باقاعدگی سے پرندوں کی مارکیٹس چیک کریں اور بس و ریلوے ٹرمنلز کی کڑی نگرانی کرکے قانون شکنوں کو زیادہ سے زیادہ جرمانے کریں تاکہ اس مذموم کاروبار کی بیخ کنی ہوسکے۔ تفصیل کیمطابق اعلیٰ حکام کی جانب سے ایسی شکایات موصول ہونے پر کہ پنجاب کے متعدد شہروں میں معصوم جنگلی بٹیر کی بڑے پیمانے پر غیر قانونی نیٹنگ اور نقل و حرکت ہورہی ہے ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی نے فوری طور پر بذریعہ وٹس ایپ یہ ہدایات جاری کیں ہیں کہ صوبہ کے تمام ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر زوائلڈ لائف اتوارسے باقاعدہ برڈز مارکیٹوں کا دورہ کریں گے اور اسکی تصاویر اور صورتحال اپلوڈ کریں گے اور وہ اس بابت ایک سرٹیفیکٹ دیں گے کہ ان کے علاقہ میں کہیں بھی اور کسی بھی جگہ کوئی جال نہیں لگایا جا رہا۔ علاوہ ازیں پرندوں کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے بس و ریلوے ٹرمینلز کی کڑی نگرانی کیجائیگی۔ ڈی جی صاحب نے کہا ہے کہ وہ اتوار سے تمام فیلڈکی خود نگرانی کریں گے لہٰذا تمام فیلڈ افسران فوری طور پر بتائی گئی ایپ اپنے موبائلز پرڈاؤن لوڈ کریں اور اسکا استعمال کریں اور آئندہ اپنی فیلڈ سر گرمیوں کی تمام معلومات دی گئی ہدایت کے مطابق اس ایپلیکیشن کے ذریعے مہیا کیجائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی مقدمہ میں کوئی مال وغیرہ ضبط کرتے ہیں تو اسے کمپاؤنڈ کریں اور زیادہ سے زیادہ جرمانے کریں اور اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو سمجھا جائیگا کہ آپ شکاری کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز اتوار کے دن اس تمام عمل کی مانیٹرنگ کریں اتوار سب کیلئے کام کا دن ہے نیز ان کارروائیوں کی بھرپورمیڈیا کوریج کروائیں۔ قبل ازیں صدر درفتر لاہور کی جانب سے ایسی ہی ہدایات پر عمل کرنیکی تاکید کی گئی اور کہا گیا کہ چونکہ اعلیٰ حکام کو ایسی شکایات موصول ہوری ہیں کہ معصوم جنگلی بٹیر کا شکار اور کاروباربہت زیادہ ہو رہا ہے لہٰذا اسے بروقت روکا جائے جس کیلئے ہیڈ آفس نے بھی چھاپہ مار دستے تشکیل دیئے ہیں جو فیلڈ پر کڑی نظر رکھیں گے اور بروقت چھاپے ماریں گے۔ادھر دوسری طرف فیلڈ افسران نے ہدایت ملتے ہی معصوم جنگلی پرندوں کا شکار اور نقل و حمل روکنے کیلئے پنجاب بھر میں فیلڈ ایریاز، بس و ریلوے ٹرمینلزپر چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button