تعلیمسٹی

یونیورسٹیوں – منشیات کی روک تھام کیلئے کنسورشیم نے کام شروع کردیا ہے، ڈاکٹر شاہد منیر

ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کے وفد کی سید ذوالفقار کی قیادت میں پی ایچ ای سی کے چئیرمن سے ملاقات

طلبہ دوستوں کے ماحول اور معاشرتی مجبوریوں کی وجہ سے نشہ کا سہارا لیتے ہیں، سید ذوالفقار حسین

لاہور (خبر نگار) پنجاب کی یونیورسٹیوں میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے حوالے سے پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر سے کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے ملاقات کی۔ جس کا مقصد صوبہ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں سافٹ اور ہارڈ ڈرگز کے استعمال کو روکنے کے لیے بین الااقوامی سطح پر روک تھام کے معیار اور پالیسی کو نہ صرف متعارف کروانا بلکہ عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی سطح پر ایک کنسوشیم بنایا گیا ہے جو منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے اپنی پالیسی پر کام کررہا ہے۔ ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب سے ٹیکنیکل رہنمائی لی جائے گی۔ اسکے علاوہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تربیت کا پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے بتایا کہ ہمارا ادارہ پہلے ہی منشیات کے خلاف تعلیمی اداروں میں کام کر رہا ہے۔ طلبہ اپنے دوستوں کے ماحول اور معاشرتی مجبوریوں کی وجہ سے نشہ کا سہارہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ماحول کو بہتر بنانے میں سب کو حصہ لینا ہوگا۔ اس موقع پر پروگرام کوارڈینیٹر سید محسن اور والنٹیئر پروگرام عمار احمد بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button