جرم و سزاسٹی

قتل، ڈکیتی اغوا سمیت سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف پنجاب پولیس کے کریک ڈاؤن میں تیزی

قتل کی واردات کے بعد سعودی عرب فرار ہونے والا ایک اور اشتہاری پنجاب پولیس کے شکنجے میں آگیا

رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی،مجرمان کو امریکہ، برطانیہ، یورپ، افریقہ، متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا،ترجمان پنجاب پولیس

لاہور (خبرنگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پرقتل، ڈکیتی اغوا سمیت سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف پنجاب پولیس کاکریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں قتل کی واردات کے بعد سعودی عرب فرار ہونے والا ایک اور اشتہاری پنجاب پولیس کے شکنجے میں آگیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس لاہور سمیت مختلف اضلاع میں جرائم کے مرتکب بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی،ان مجرمان کو امریکہ، برطانیہ، یورپ، افریقہ، متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ شہری کو قتل کرنے والا خطرناک مجرم صغیر عباس واردات کے بعد سعودی عرب فرار ہوگیا تھا،پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے ریڈ نوٹس جاری کروایا،گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ کیاجس کے نتیجے میں اشتہاری صغیر عباس بالاخرگرفتار ہوکر پاکستان پہنچ گیا ہے،مجرم کو مزید کاروائی کیلئے میانوالی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب کی اے کیٹیگری میں شامل خطرناک اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے پر میانوالی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی مراحل جلد از جلد مکمل کرکے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قتل، ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیزکیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شئیرنگ کی جائے اورآر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک اشتہاریوں کی گرفتای کیلئے کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button