سٹی

پنجاب بھرمیں 1177ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق1282 زخمی ہوئے

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے

لاہور (خبرنگار)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1177ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 625افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔657معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 635ڈرائیوز،54کم عمرڈرائیور، 514مسافراور146پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ279ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت306متاثرین کے ساتھ پہلیفیصل آباد 76حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسرے گوجرانوالہ66حادثات میں 72متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1295متاثرین میں 1054مرد اور241خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 288افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور652افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ355زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1082موٹرسائیکلز،83آٹو
رکشے،113کاریں،28وین15مسافربسیں،19ٹرک اور107دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button