پاکستانسٹیسیاستکاروبار

ایگری کلچر سیکٹر کے فروغ کے لئے 10 سالہ ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے، صوبائی وزیر صنعت وتجارت و زراعت

زرعی شعبے میں انقلاب برپا کرکے معاشی صورتحال کو بہتر بنائیں گے، ایس ایم تنویر

لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت وتجارت و زراعت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت نیو منسٹر بلاک میں اجلاس منعقد ہوا جس میں غیر ملکی تعاون سے زراعت اور آبپاشی کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں زرعی سیکٹر، آبپاشی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت و زراعت ایس ایم تنویر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایگری کلچر سیکٹر کے فروغ کے لئے 10 سالہ ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ زرعی شعبے میں انقلاب برپا کرکے معاشی صورتحال کو بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آبپاشی اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیرپانے کہا کہ نی کے ضیائع کو روکنے کے لئے پنجاب کے 58 ہزار کھالوں کو پختہ کیا جا رہا ہے۔ نہروں اور کھالوں کی ٹیل پر کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھے نتائج کے حصول کے لئے اداروں کی استعداد کار بڑھانا ہوگی۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کی سیڈ کمپنیوں کے درینہ مسائل بھی حل کیے ہیں۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے صنعت کاروں اور تاجروں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن، ڈی جی اصلاح آبپاشی ملک ایم اکرم، چیف پی اینڈ ای محمود اختر اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button